دوسری شادی کرنے کے خواہشمند مردوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، خواہش رکھتے ہیں تو اپنی پہلی بیگم کو یہ خبر ضرور پڑھالیں

دوسری شادی کرنے کے خواہشمند مردوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، خواہش رکھتے ...
دوسری شادی کرنے کے خواہشمند مردوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، خواہش رکھتے ہیں تو اپنی پہلی بیگم کو یہ خبر ضرور پڑھالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈوڈوما(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض مسلم ممالک میں مردوں میں ایک سے زائد شادیاں کرنا عام بات ہے مگر ہمارے معاشرے میں مرد کی طرف سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار اس کی پہلی بیوی کو برانگیختہ کر سکتا ہے اور نتیجتاً شوہر کی کوئی ہڈی پسلی بھی ٹوٹ سکتی ہے۔ مگر اب تنزانیہ کے ماہرین نے ایک ایسی تحقیاتی رپورٹ پیش کر دی ہے جو دوسری شادی کے خواہش مند مردوں کی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک سے زائد بیویوں والے گھرانوں میں نہ صرف بیویوں اور بچوں کی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ وہ دولت مند بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ یعنی اگر ایک شخص کی ایک کی بجائے دو بیویاں ہو تو وہ زیادہ صحت مند اور امیر ہوں گی اور ان کی اولاد بہتر صحت کی مالک ہو گی۔

مزید جانئے: ساحل پر ہزاروں گائیوں کی لاشیں کیوں پڑی ہیں؟ عجیب و غریب حادثہ
ماہرین نے اپنی تحقیق میں ملک کے 56دیہاتوں میں مختلف خاندانوں کے حالات کا تجزیہ کیا۔ ان میں وہ افراد بھی شامل تھے جن کی ایک بیوی تھی اور وہ بھی جن کی دو بیویاں تھیں۔ تجزئیے سے وہ اس نتیجے پر پہنچے کے جس شوہروں کی ایک سے زائد بیویاں تھیں ان کے ہاں دولت کی فراوانی تھی اور وہ اچھا کھانا کھانے کی وجہ سے صحت مند بھی تھے۔ اس کے برعکس ایک بیوی والے شخص کے مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی صحت بھی نسبتاً بری تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مونیک برگرہوف کا کہنا تھا کہ اگر ایک خاتون کو دو رشتے آئیں جن میں سے ایک شخص کے پاس 180گائیں ہوں مگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہو اور اس کے بچے بھی ہوں، جبکہ دوسرے رشتے والا شخص کنوارہ ہو اور اس کے پاس صرف 3گائیں ہوں تو خواتین کو پہلا رشتہ قبول کرنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -