فلم میں میراکردارادا کرنے کے لئے پرینیتی چوپڑا بہترین اداکارہ ہے،ثانیہ مرزا

فلم میں میراکردارادا کرنے کے لئے پرینیتی چوپڑا بہترین اداکارہ ہے،ثانیہ مرزا
فلم میں میراکردارادا کرنے کے لئے پرینیتی چوپڑا بہترین اداکارہ ہے،ثانیہ مرزا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اورقومی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پربالی ووڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں،،جس کے لیڈ رول کے لئے اداکارہ کی تلاش جاری ہے ،،خود ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو موزوں قرار دیا ہے ،،بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بھارتی ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو میں ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کہ میری زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ایک بہترین انتخاب ہیں۔ثانیہ مرزا نے رواں سال ومبلڈن اور یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں کامیابیاں اپنے نام کرچکی ہیں۔

مزید :

کھیل -