روسی جنگی طیاروں کی ایسی جگہ پرواز کہ امریکی فوج میں افراتفری مچ گئی، طیارے حرکت میں آگئے

روسی جنگی طیاروں کی ایسی جگہ پرواز کہ امریکی فوج میں افراتفری مچ گئی، طیارے ...
روسی جنگی طیاروں کی ایسی جگہ پرواز کہ امریکی فوج میں افراتفری مچ گئی، طیارے حرکت میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) جزیرہ نما کوریا کے سمندر میں امریکی طیارہ بردار جہاز کی طرف بڑھتے ہوئے روسی جنگی طیاروں نے کھلبلی مچادی، جس کے بعد امریکا نے فوری طور پر اپنے جنگی جہاز فضا میں بلند کردئیے تا کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو جائے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکاکا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونلڈ ریگن جزیرہ نما کوریا سے پرے سفر کررہا تھا کہ روسی فضائیہ کے دو ٹفولف Tu-142 جنگی جہاز اس کی طرف بڑھنے لگے۔ صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے امریکی فوج نے اپنے چار عددF A-18 سپر ہارنٹ طیارے فوری طور پر فضا میں بلند کئے تاکہ روسی جہازوں کا راستہ روکا جاسکے۔

مزید جانئے: بھارتی فوجیوں نے غیر ملک میں بھی عورت کے ساتھ وہی کر دیا جس کے لئے وہ مشہور ہیں، دنیا میں بدنامی
خبر رساں ایجنسی کے مطابق 500 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے روسی جہاز امریکی طیارہ بردار سے محض ایک ناٹیکل میل کی دوری پر آگئے تھے۔ اس موقع پر ایک لاکھ ٹن وزنی امریکی طیارہ بردار کے ساتھ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس دیگر جنگی جہاز بھی موجود تھے جبکہ روسی طیاروں کو روکنے کے لئے چار جنگی جہازوں نے بھی طیارہ بردار جہاز سے ہی پرواز کی۔ جوہری توانائی سے چلنے والا USS رونلڈ ریگن ایشیا پیسیفک میں موجود امریکا کا واحد طیارہ بردار جہاز ہے۔