فروغ نسیم نے شکا یات ازالہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

فروغ نسیم نے شکا یات ازالہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
فروغ نسیم نے شکا یات ازالہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فروغ نسیم نے شکا یا ت ازالہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔حکومت نے کراچی آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات پر شکا یات ازالہ کمیٹی قائم کی تھی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے اپنا استعفیٰ حکومت کو بھیج دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے لندن میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی جس میں شکا یات ازالہ کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں فروغ نسیم نے شکا یات ازالہ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -