شوہر کی جانب سے بیگم کو دیئے جانے والے تحفے طلاق کی صورت میں کس کی ملکیت ہوتے ہیں؟قانونی ماہرین نے بتا دیا‎

شوہر کی جانب سے بیگم کو دیئے جانے والے تحفے طلاق کی صورت میں کس کی ملکیت ہوتے ...
شوہر کی جانب سے بیگم کو دیئے جانے والے تحفے طلاق کی صورت میں کس کی ملکیت ہوتے ہیں؟قانونی ماہرین نے بتا دیا‎

  

لاہور (سعید چوہدری )پاکستانی قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق شوہر جو بھی چیز بطور تحفہ اپنی بیوی کو شادی کے بعد دیتاہے وہ طلاق کے بعد واپس نہیں لی جاسکتی اور اس پر بیوی کا حق ہو تاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قانون کے مطابق عمران خان نے جو تحفے ریحام خان کو دیئے ہیں جن میں زیورات بھی شامل ہیں وہ اب ریحام خان کی ملکیت ہیں اور وہ ان پر اپنا حق رکھتی ہیں حتیٰ کہ اگر نکا ح کے وقت پر اگر کسی قسم کی جائیداد بھی تحفے میں دی گئی ہے اور اس کا ذکر نکاح میں آ گیاہے تو حقیقت میں جائیداد کے کاغذات کی حیثیت نہیں رہتی اور جائیداد خاتون کے نام پر ہی ہو گی کیونکہ جائیداد نکاح نامے میں خاتون کے نام کر دی گئی ہے ۔اسی طرح اگر عورت جو کچھ جہیز میں لائی وہ بھی عورت کی ملکیت تصور کی جائے گی اور عورت اس پر حق رکھتی ہے کہ اسے واپس لے جائے حتی کہ اگر خاتون نے اپنے پیسوں سے گھر کیلئے کوئی بھی چیز خریدی ہے اور تو وہ بھی عورت کی ملکیت میں شامل ہوتی ہے وہ اسے بھی اپنے ساتھ لے جانے کا حق رکھتی ہے ۔

مزید :

لاہور -