اس تصویر میں صرف دولہا دلہن مسکرارہے ہیں جبکہ باقی تمام لوگوں کے چہرے پر گھبراہٹ ہے، ایسا کیوں؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے بہت سی تصاویر کے بارے میں سن رکھا ہوگا لیکن الاباما کی اس خاتون فوٹوگرافر جب شادی میں دولہا اور دلہن کی تصویر بنانے لگی تو وہ ایک گاڑی کے نیچے آتے رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فوٹوگرافرلیزلی ہالنگ ورتھ دولہا پیٹر سئب اور لی جولیانو کی شادی کے موقع پر تصاویر بنارہی تھی۔ تمام 31فیملی ممبرز کی تصویر بنانے کے لئے وہ بہترین جگہ کے لئے پیچھے ہونے لگی اور روڈ پر چلی گئی اور اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی اسکے اس قدر قریب سے گزری کہ تصویر بنوانے والے افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔’ڈرائیور تیز ی سے جارہا تھااور دولہے کے باپ نے مجھے کھینچا ورنہ میں گاڑی کے نیچے آگئی تھی۔“اس کا کہنا ہے کہ اسے یہ اندازہ ہی نہ تھا کہ وہ کس قدر خطرناک جگہ پر چلی گئی ہے ،اس کا کہنا ہے کہ جب تصاویر پرنٹ ہوکر آئیں تو اسے یقین نہ آیا کہ وہ کس قدر خطرناک جگہ پر تھی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمانوں کا منہ کھلاہوا ہے اور وہ خوفزدہ ہیں۔جب یہ تصاویر سامنے آئیں تو دولہا دلہن مسکرارہے تھے جبکہ باقی لوگوں کے چہرے پر گھبراہٹ عیاں تھی۔