’اب یہ جدید ترین ہتھیار امریکہ سے نہیں بلکہ چین سے خریدیں گے‘ بڑے اسلامی ملک نے واضح اعلان کردیا، امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا

’اب یہ جدید ترین ہتھیار امریکہ سے نہیں بلکہ چین سے خریدیں گے‘ بڑے اسلامی ملک ...
’اب یہ جدید ترین ہتھیار امریکہ سے نہیں بلکہ چین سے خریدیں گے‘ بڑے اسلامی ملک نے واضح اعلان کردیا، امریکہ کو زوردار جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی مشرقی ایشیائی خطے میں فلپائن کے بعد ملائیشیاء نے امریکہ کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے چین سے قربتیں بڑھا لی ہیں اور اس سے بحری بیڑے خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین وزارت دفاع نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم نجیب رزاق آئندہ ہفتے چین کے دورے پر جا رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران چین سے نیول جنگی بیڑے خریدنے کے معاہدے پردستخط کیے جائیں گے۔وزارت دفاع نے فیس بک پر وزیردفاع کی ایک تقریر کا متن بھی شیئر کر دیا تھا تاہم رائٹرز کی طرف سے جب وزارت کے ترجمان سے اس پر ردعمل مانگا گیا تو یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔

چینی صدر کا انتخاب کون کرتا ہے؟ پارلیمنٹ کیسے منتخب کی جاتی ہے؟ سب سے زیادہ طاقت کس کے پاس ہوتی ہے؟ جانئے چینی نظام کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
رائٹرز کے مطابق اگر چین اور ملائیشیاء میں بحری بیڑوں کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو دونوں ممالک کے مابین یہ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہوگا۔ ایک طرف بحرجنوبی چین کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف چین اور امریکہ خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں چین اور ملائیشیاء کے اس معاہدے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کنگ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ’’تاحال اس صورتحال زیادہ واضح نہیں ہے۔‘‘ تاہم رائٹرز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ملائیشیاء اور چین میں باہمی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک باقاعدگی سے ہر معاملے پر گفت و شنید کرتے رہتے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ملائیشیاء اور امریکہ کے تعلقات اس وقت خراب ہوئے جب امریکی محکمہ انصاف نے ملائیشیاء کے مالیاتی ادارے ’’آئی ایم ڈی بی‘‘کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ یہ ادارہ ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے قائم کیا تھا اور وہ ہی اس کی مشاورتی مجلس کے سربراہ ہیں۔یاد رہے کہ نجیب رزاق ایک ہفتے کے دورے پر کل(بروز اتوار) چین پہنچ رہے ہیں۔