’میں آج سے تمہارا شوہر نہیں، ہم رہیں گے تو اکٹھے لیکن۔۔۔‘ ایک دن شوہر نے اچانک اپنی بیگم سے ایسی بات کہہ دی کہ خاتون کو دن میں تارے نظر آگئے، وہ کام ہوگیا جو کبھی کسی بیوی نے نہ سوچا ہوگا

’میں آج سے تمہارا شوہر نہیں، ہم رہیں گے تو اکٹھے لیکن۔۔۔‘ ایک دن شوہر نے ...
’میں آج سے تمہارا شوہر نہیں، ہم رہیں گے تو اکٹھے لیکن۔۔۔‘ ایک دن شوہر نے اچانک اپنی بیگم سے ایسی بات کہہ دی کہ خاتون کو دن میں تارے نظر آگئے، وہ کام ہوگیا جو کبھی کسی بیوی نے نہ سوچا ہوگا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیامیں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو ایک دن ایسی بات کہہ دی کہ خاتون کو دن میں تارے نظر آ گئے۔ worldwideweirdnews.comکی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ ’’میں ایک ایسا کام کرنے جا رہا ہوں کہ تم مجھ سے نفرت کرنے لگو گی۔ کام یہ ہے کہ میں عورت بننے جا رہا ہوں۔ اور اس کے بعد میں تمہاری بیوی ہوں گا۔‘‘سوزانا نامی خاتون اپنے شوہر کی یہ بات سن کر ہکا بکا رہ گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہوں۔ اس کی یہ بات سن کر میرے پاس دو ہی راستے بچے تھے، یا تو میں اسے چھوڑ کر چلی جاؤں یا پھر اس کے ساتھ رہوں۔ چنانچہ میں نے اس کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق اب اینڈریو نامی یہ شخص عورت بن کر گھر میں اپنی بیوی کی بیوی بن چکا ہے۔ مگر وہ سرجری کروا کر مکمل عورت بننا چاہتا ہے ۔سوزانا اب اپنے شوہر اینڈریو کی سرجری کے ذریعے جنس تبدیل کروانے میں اس کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے ’’گوفنڈمی‘‘ نامی ویب سائٹ پر اس مقصد کے لیے لوگوں سے چندے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ سرجری کروا سکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس