2015.16ء کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیوں میں 32.6فیصد کا اضافہ

2015.16ء کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیوں میں 32.6فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر)گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیوں میں 32.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کا بنیادی سبب ایس آر اوز کا خاتمہ ہے اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ بھی وصولیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوا ٗ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 418.2 ارب روپے اور نیٹ 406.2ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں جو مالی سال 2014-15ء کے مقابلہ میں 32.6 فیصد زائد رہی ہیں رپورٹ کے مطابق ایس آر اوز کی واپسی سے کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں 28.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مزید :

کامرس -