امریکا میں روئی کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا میں روئی کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز آئی سی ای فیوچرز کے تحت روئی کی قیمتوں میں 0.72فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 69.76سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتیں 68.78 اور70 سینٹ فی پاؤنڈ کے درمیان رہیں جو20 اکتوبر کے بعد روئی کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں مجموعی طور پر19 ہزار883 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس