کے سی سی آئی نے 16 سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دیدی

کے سی سی آئی نے 16 سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) نے سال 2016-17کے لیے16 سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق،زبیر موتی والا،ہارون فاروقی ، انجم نثار،کراچی چیمبرکے صدرشمیم احمد فرپو، سینئر نائب صدرآصف نثار اور نائب صدرمحمد یونس سومرو نے تمام سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کو مبارکباد پیش کی ہے اور تاجر و صنعتکار برادری کوسہولیات کی فراہمی اور انھیں درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔کراچی چیمبر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جی ایس ٹی اینڈ ریفنڈ سب کمیٹی شعیب فریدی،انکم ٹیکس اینڈفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سب کمیٹی عمران آفتاب،ایکسپورٹ سب کمیٹی شمس السلام خان،کسٹم،ویلیوایشن،امپورٹ اور اینٹی اسمگلنگ سب کمیٹی ثاقب گڈلک،انڈسٹری سب کمیٹی محمدحنیف ایوب،بینکنگ اینڈ انشورنس سب کمیٹی عاطف جمیل الرحمن،فیئرزایگزی بیشنز اینڈ ٹریڈ ڈیلی گیشن سب کمیٹی سہیل امین، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی منصور احمد،کمیونی کیشن سب کمیٹی محمد علی عزیز،ڈپلومیٹک مشنز اینڈایمبیسیز لائژن سب کمیٹی الطاف میمن،پبلک سیکٹر یوٹیلیٹیز،پاور اینڈ گیس سب کمیٹی عظیم احمد علوی،پروونشل اینڈ لوکل ٹیکسز سب کمیٹی ریحان حنیف، پورٹس شپنگ اینڈملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سب کمیٹی تبسم خورشید،ہیلتھ اینڈایجوکیشن سب کمیٹی عبدالرحمن نقی اور ڈبلیو ٹی او،آئی پی آر،ایف ٹی اے اینڈ ریجنل ٹریڈ سب کمیٹی طارق اکرام خان اورخواتین تاجروں کی سب کمیٹی درِشہوار نثار کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -