باب ڈلن نے خاموشی توڑ دی، ’نوبیل انعام قبول کرتا ہوں

باب ڈلن نے خاموشی توڑ دی، ’نوبیل انعام قبول کرتا ہوں
 باب ڈلن نے خاموشی توڑ دی، ’نوبیل انعام قبول کرتا ہوں

  

نیویارک (اے پی پی) امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈلن نے نوبیل انعام ملنے کے دو ہفتے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا نوبیل انعام قبول کرتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق باب ڈلن کورواں ماہ کی 13 تاریخ کو ادب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا جس نے ادبی حلقوں کے بڑے حصے کو حیرت زدہ کر دیا تھا کیوں کہ وہ روایتی معنوں میں ادیب نہیں بلکہ نغمہ نگار ہیں۔اس سے قبل ادب کا نوبیل انعام عام طور پر ناول نگاروں اور شاعروں کو دیا جاتا رہا ہے۔نوبیل فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ باب ڈلِن نے انھیں بتایا ہے کہ نوبیل انعام ملنے کی خبر نے انھیں دنگ کر دیا تھا۔فاؤنڈیشن کے مطابق ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ آیا باب ڈلن دسمبر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

تاہم باب ڈلن نے ایک برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ خود جا کر انعام حاصل کرنا پسند کریں گے۔باب ڈلن کو امریکی نغمہ نگاری کی عظیم روایت کے اندر رہ کر نئے شاعرانہ پیرائے تخلیق کرنے کے صلے میں 13 اکتوبر کو نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

مزید : کلچر