فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ معیار کو ترجیح دیں،مایا علی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں وہ کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے ۔نے کہا کہ اب تمام فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بھارت جا کر گلیمرس کام کرنے والی اداکاراؤں کے بارے میں بہت وا ویلا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں موجود اداکارائیں گلیمر کے نام پر جو کچھ کررہی ہیں وہ نا قابل بیان ہے ۔