فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں،پروڈیوسر احد شیخ
لاہور( فلم رپورٹر) فلم و ڈرامہ پروڈیوسر احد شیخ نے کہا ہے کہ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔فنکاروں پر پابندیاں قابل مذمت ہیں۔پوجا بھٹ کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں ۔پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہمیشہ سے بھارتی فنکاروں کو پاکستانی کی سرزمین سے پیار ملا جبکہ ہمارے فنکاروں کو بھارت میں رسوائی کی علاوہ کچھ نہیں ملتا ۔موجودہ بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کا انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔
ایک انٹر ویو میں احد شیخ نے کہا پوجا بھٹ،مہیش بھٹ،اوم پوری اور نصیر الدین شاہ جیسے لیجنڈ جب بھی پاکستان آئے وہ پیار و محب کا پیغام لے کر پاکستان سے واپس گئے ہیں لیکن بھارت میں چند انتہا پسند قوتیں فنکاروں کو بھی معاف نہیں کررہے ہیں اس کی ذمہ دار مودی حکومت ہے ۔