جرمنی کے بوڑھے افراد میں غربت کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اضافہ

جرمنی کے بوڑھے افراد میں غربت کے بڑھتے ہوئے خطرات میں اضافہ

برلن( آن لائن )جرمنی کے بوڑھے افراد میں غربت کے بڑھتے ہوئے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق اگر اضافی اقدامات نہ کیے گئے تو ریٹائر ہونے کے بعد بہت سے شہریوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ اس سلسلے میں اخبار نے پینش کے حوالے سے تازہ رپورٹ کا حوالہ دیا ہے۔ اس دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ وزارت روزگار کم آمدنی والے طبقے میں غربت کے خطرے سے آگاہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکیس ملین سے زائد پینشن یافتہ جرمن باشندوں میں سے قریب 10 فیصد پہلے ہی غربت کا شکار ہیں۔

مزید : کامرس