موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 2فیصد کا اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر)جولائی 2016 ء کے دوران مابائل فونز کی ملکی درآمدات میں 1.84 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 ء کے دوران 46.2 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 45.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اسطرح جولائی 2015 ء کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 1.84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے