پاک سوزوکی موٹرز کے سہ ماہی منافع میں 76 فیصد کمی

پاک سوزوکی موٹرز کے سہ ماہی منافع میں 76 فیصد کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاک سوزوکی موٹرز کا سہ ماہی منافع 76 فیصد تک گر گیا۔ پاک سوزوکی موٹرز جولائی تا ستمبر کے عرصہ کے منافع میں 76 فیصد سے 438 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے جس سے اس کی فی حصص قیمت 5.32 روپے پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوزوکی کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں اس سال کی تیسری سہ ماہی میں 16 فیصد سے 17.7 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ اس سہ ماہی میں کارساز ادارے کی 25 ہزار 201 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد رہی۔

سال کے پہلے نو ماہ جنوری تا ستمبر گاڑیوں کی سیل 17.5 فیصد سے 82,504 یونٹس کم رہی تاہم راوی اور بولان کی سیل میں سال کی تیسری سہ ماہی میں 19 فیصد اور نو ماہ میں 34 فیصد اضافہ رہا۔ گراس پرافٹ 63 فیصد سے 1.3 ارب روپے تک کم ہوا۔ سہ ماہی ریونیو میں بھی 6 فیصد سے 7.6 فیصد کمی آئی ہے۔

مزید : کامرس