نداملک کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’3 سٹوپڈ‘‘ ریلیز

نداملک کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’3 سٹوپڈ‘‘ ریلیز
 نداملک کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’3 سٹوپڈ‘‘ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اسٹیج و فلم کی معروف اداکارہ نداملک کی پہلی اردوفلم’’3 سٹوپڈ‘‘ ریلیز ہوگئی،شائقین کا رش،سیلفیاں لیتے رہے،تفصیلات کے مطابق نداملک کی بطور ہیروئین پہلی اردوفلم ’’3 سٹوپڈ‘‘ کو گذشتہ روز مقامی سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیااس فلم میں نداملک نے سکندر خان کے مقابل ہیروئین کاکردار اداکیا ہے اس فلم کے ہدائتکار انجم پرویز ہیں جو اس سے قبل بہت ساری ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔اس موقع پر نداملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’3 سٹوپڈ‘‘ میری پہلی فلم ہے اور مجھے خوشی ہے کہ فلم بینوں نے میری پہلی فلم کو ہی ہاتھوں ہاتھ لیا اور اسے پسندکیا ہے۔
نداملک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فلم انڈسٹری کو بھارتی فلموں کی وجہ سے زوال پذیرہونا پڑاتھا مگر اب بھارتی فلموں کی بندش سے پاکستانی فلموں کو سینما گھروں میں پذیرائی مل رہی ہے ۔نداملک نے کہاکہ اپنی اس پہلی فلم کی کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور اب میں مذیدفلموں میں بھی کام کروں گی کیونکہ مجھے پتہ چل گیاہے کہ اچھا کام سراہا اور پسندکیاجاتاہے۔ندا ملک نے مذیدکہاکہ میری فیملیز اور فلم بینوں سے گذارش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو ایک مرتبہ پھر بام عروج پر پہنچانے کے لیئے سینما گھروں کا رخ کریں۔

مزید :

کلچر -