مظہرراہی کا گانا’’ڈھولا لالے تویاری‘‘ ’’3 سٹوپڈ ‘‘کی کامیابی بن گیا

مظہرراہی کا گانا’’ڈھولا لالے تویاری‘‘ ’’3 سٹوپڈ ‘‘کی کامیابی بن گیا

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مظہرراہی کا نیا گانا’’ڈھولالالے تویاری‘‘ نئی فلم’’3 سٹوپڈ‘‘ کی کامیابی کا سبب بن گیا۔تفصیلات کے مطابق مظہراراہی کے نئے گانے’’ڈھولا لالے تویاری‘‘ کو ہدائتکار انجم پرویز کی نئی فلم’’3 سٹوپڈ‘ ‘ میں شامل کیاگیا ہے جسے گذشتہ روز پنجاب بھرکے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیاہے اس گانے کی بدولت شائقین کا ایک رش فلم دیکھنے آرہاہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان کا یہ گانا فلم کی جان بن چکاہے۔

اور فلم بین اسے بیحد پسندکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میرے گانے کی وجہ سے اس فلم کو لوگ جوق در جوق دیکھنے آرہے ہیں۔اور یہ گانا فلم کی کامیابی کی ضمانت بنتا جارہاہے۔مظہرراہی نے مزیدکہاکہ اس گانے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بہت سارے فلم ڈائریکٹر زنے ان کے ساتھ رابطہ کرلیاہے اب بہت ساری فلموں میں ان کے گانے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید : کلچر