عالمی منڈی میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی

نیویارک (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ نیویارک میں خام چینی کی قیمتوں میں 1.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 22.16 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے جو26ستمبر کے بعد چینی کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔ دسمبرکیلئے سفید چینی کی قیمتوں میں 1.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی ٹن قیمت 589.50 ڈالر رہی۔

مزید : کامرس