پر ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے پر خصوصی ڈرامہ ’’زخم بولتے ہیں‘‘ نشر

لاہور( فلم رپورٹر ) 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور یوم سیاہ کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے پر خصوصی ڈرامہ ’’زخم بولتے ہیں‘‘ نشرہوا جسے محمد منیر شیروانی نے تحریر کیا اور راوی خورشید علی تھے ڈرامے کی کاسٹ سینئر اور جونئیر صداکاروں پر مشتمل تھی ڈرامے کا مرکزی کردار سئینیر صداکار راشد محمود اپنے فن صداکاری سے امر کردیا صوتی اثرات کی مکسنگ سے ڈرامہ کی قدر میں اضافہ ہوا ڈرامے کی کاسٹ میں اسلم راؤ،تسنیم کوثر،علی عباس،جاوید رضوی ،فاطمہ غزل،اسامہ غیور اختر سمیت دیگر بھی شامل تھے ۔اس خصوصی ڈرامہ کو ریڈیو پاکستان لاہور سے پروڈیوسر رائے محمد عرفان نے ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے کے لئے پروڈیوس کیا۔