ملائیشیئن پام آئل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ملائیشیئن پام آئل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیئن پام آئل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیری ویٹو ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.07فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2789 رنگٹ یا 664.52 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر28 ہزار177 لاٹس کا کاروبار ہوا۔گذشتہ ہفتے کے دوران پام آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر2.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس