افضل ماہی کاچوتھا البم’’دل وی تیراجان وی تیری‘‘مکمل

افضل ماہی کاچوتھا البم’’دل وی تیراجان وی تیری‘‘مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار افضل ماہی کا چوتھا البم’’دل وی تیرا جان وی تیری‘‘ مکمل ہوگیا،اگلے ماہ ریلیز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اس البم کی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں راک سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس البم کی موسیقی طارق ناز نے ترتیب دی ہے اس البم کی ویڈیوبھی مکمل کی جاچکی ہے جسے اگلے ماہ سازگولڈ پروڈکشن ڈی وی ڈی پر ملک بھرمیں ریلیز کرے گی۔ایک ملاقات کے دوران افضل ماہی نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے تین البم ریلیز ہوچکے ہیں جنہوں نے بیحد پذیرائی حاصل کی تھی اور اب انہوں نے پرستاروں کی بھرپور فرمائش پر یہ چوتھا البم ریلیز کیا ہے جس میں انہوں نے پرستاروں کی پسندکو مدنظر رکھتے ہوئے گیت شامل کئے ہیں۔
انہیں امید ہے کہ سابقہ البمزکی طرح ان کا یہ البم بھی مقبولیت حاصل کرے گا۔

مزید :

کلچر -