مثبت رسپانس نے فلم اور سینماء انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے،عائشہ خان
لاہور (این این آئی) ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ فلم بینوں کے مثبت رسپانس نے پاکستانی فلم اور سینماء انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ خان نے کہا کہ پاکستان میں وقت کیساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے ، نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم کو دیکھ کر کرتی ہوں، فلم بینوں کے مثبت رسپانس نے پاکستانی فلم اور سینماء انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے، اگر عوام فلموں کو پسند نہ کرتے تو شائد فلم انڈسٹری کی بحالی خواب ہی رہ جاتی، ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے۔