ایلائنس ہائی سکول آفایجوکیشن کے وفد کامطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

ایلائنس ہائی سکول آفایجوکیشن کے وفد کامطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

لاہور(خبر نگار خصوصی)ایلائنس ہائی سکول آف ایجوکیشن‘ منصورہ مین بازار‘ ملتان روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ اعوان ٹاؤن‘گورنمنٹ ملت بوائز ہائی سکول‘ مغلپورہ‘حرا ماڈل سکول‘ مین بازار‘ اعوان ٹاؤن کا وزٹ کیا۔

حنا سکول سسٹم‘ حسن ٹاؤن‘ ملتان روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ کماہاں‘ لاہور کینٹ‘راجپوت پبلک گرلز ہائی سکول‘ کماہاں‘ لاہور کینٹ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد823تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4