معیاری تربیت ریسکیو 1122کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے،رضوان نصیر
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز(ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ معیاری تربیت ریسکیو1122کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ہماری کارکردگی کا انحصارپیشہ ورانہ معیاری تربیت پر ہے جس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی ریسکیو پنجاب نے گذشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے دورے کے دوران تربیتی ادارے کی انتظامیہ ، انسٹرکٹرز اور کیڈٹس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیدئیر (ر)امیر حمزہ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد فرحان خالداور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ انہیں اپنے انسٹرکٹرز پر فخر ہے کہ وہ پنجاب، خیبر پختوانخواہ ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور دیگر علاقوں کے کیڈٹس کو معیاری اور موثرانداز میں تربیت فراہم کررہے ہیں۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی پراگریس بارے آگاہ کیا۔