مسلم لیگ(ن) دہشگردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی،عامر گجر

مسلم لیگ(ن) دہشگردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی،عامر گجر

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر چودھری عامر گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گی ،ضرب عضب آپریشن میں فوج کی خدمت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ،احتجاج کرنے والے ملکی و خوشحالی کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔چودھری عامر گجر نے کہا کہ ملکی ترقی کے دشمن دھرنوں کے ذریعے معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن قوم ان کے مذمو م عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی،کوئی بھی محب وطن شہری احتجاجی اور دھرنوں کی آڑ میں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کاساتھ نہیں دے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4