جعلی ڈگری کیس،سابق رکن صوبائی اسمبلی یوسف گھرکی کی پیشی

جعلی ڈگری کیس،سابق رکن صوبائی اسمبلی یوسف گھرکی کی پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق ایم پی اے یوسف گھرکی کے پیش ہونے پر انہیں ایک لاکھ کا مچلکہ داخل کرانے کا حکم دے دیاہے۔سیشن جج کی عدالت میں الیکشن کمیشن پنجاب نے سابق ایم پی اے یوسف گھرکی کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کیا گیا ہے ،عدالت میں استغاثہ آنے پر یوسف گھرکی کو طلبی کے سمن جاری کئے ۔گے تھے ،سمن وصول ہونے پر یوسف گھرکی عدالت میں پیش ہوئے۔

جن کو عدالت نے ایک لاکھ کا مچلکہ داخل کرانے کا حکم دیاہے۔یوسف گھرکی نے عدالت سے 16نومبر تک مہلت طلب کی ہے ۔

،استغاثے کی مزید سماعت اب 16نومبر کو گی ۔