نہتے کارکنوں پر تشددسے جمہوریت بھی شرمند ہ ہے،مسرت جمشید

نہتے کارکنوں پر تشددسے جمہوریت بھی شرمند ہ ہے،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کی طرف سے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے نہتے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریوں جیسے اقدامات پرجمہوریت بھی شرمندہ ہے ، حکمران جہاں مرضی چاہیں پنڈال لگا لیں انہیں کوئی روک ٹوک نہیں لیکن اپوزیشن کوان کی کرپشن بارے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں اور انہوں نے صرف اپنے مفادات کیلئے جمہوریت کالبادہ اوڑھ رکھا ہے ۔ریاستی مشینری کے بل بوتے پرکارکنوں کی گرفتاریاں اور تشدد کرکے مسل دکھا نے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جلسے سے حکمرانوں کو کیا خطرہ لا حق تھا جو وہاں کرفیو کا سماں پیدا کیا گیا۔ حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دی ہیں جس کا ضرور نوٹس لیا جانا چاہیے ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پر عزم ہیں انشا اللہ 2نومبر کو حوصلے اور جذبے کے ساتھ کرپشن کے ناسور پر آخری وار کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلیں گے۔