حکمرانوں کا احتجاج کرنے والی خواتین سے برا سلوک قابل مذمت ہے،عمران جٹ

حکمرانوں کا احتجاج کرنے والی خواتین سے برا سلوک قابل مذمت ہے،عمران جٹ

رائے ونڈ( نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے رہنما مقامی معروف شخصیت چوہدری عمران جٹ تھیم نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کرپشن سے چھٹکارا تحریک 2نومبراسلام آباد کو سبوتاژ کرنے کے لیے حکمرانوں نے تمام اخلاقی حدیں عبور کرکے جس قدر پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ براسلوک کیا یہ قابل مذمت ہے حکمرانوں کے رویے سے ائمپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے۔ انہوں مزید کہاکہ پی ٹی آئی اسلام آباد بند کرنا چاہتی تھی جو 2نومبر کو ہوگا لیکن حکومت نے تو چار دن قبل ہی سب کچھ بند کرکے عدالتی فیصلے کی دھجیاں آڑا دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4