کشمیر یوں کی آزادی کیلئے عالمی ضمیر کوجھنجوڑناہوگا،ناصر اقبا ل خان

کشمیر یوں کی آزادی کیلئے عالمی ضمیر کوجھنجوڑناہوگا،ناصر اقبا ل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان ، چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر ، مرکزی آرگنائزررابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،سلمان پرویز ، میاں زاہد لطیف ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،،صدرچنیوٹ رانا شہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدرٹیکسلا سردار منیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کی آزادی کیلئے عالمی ضمیر کوجھنجوڑناہوگا ۔

مقتدرقوتوں کو مجرمانہ خاموشی توڑناہوگی ۔ مودی دنیا کا متعصب ترین حکمران ہے، اس کے انتہاپسندانہ مزاج نے امن کودفن کردیا۔ مودی مائنڈسیٹ عالمی امن اورانسانیت کیلئے خطرہ ہے۔آزادی کشمیریوں کوبنیادی انسانی حق ہے جوبندوق اوربارود سے سلب نہیں کیاجاسکتا۔مقتدرقوتوں کوعالمی امن اورعالمی بھائی چارے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ محمدناصراقبال خان نے مزید کہاکہ دنیا میں امن کاراستہ انصاف اورمساوات سے ہوکرجاتا ہے۔ بھارتی درندے جموں کشمیر میں مردوخواتین اوربچوں میں کوئی تفریق نہیں کررہے ۔انہوں نے کہا کہ جبرواستبداداورجھوٹ سے آزادی کی تحریک نہیں دبائی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے زیادہ تر سیاستدان بدعنوانی میں ملوث ہیں اوریہ لوگ بدامنی کاسدباب نہیں کرسکتے ۔ پاکستان میں پائیدارامن کی بحالی اوراس کی سا لمیت یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کی مضبوطی ناگزیر ہے۔