عمران خان عوام کو گھیراؤ جلاؤ پر اکسا رہے ہیں،علی زاہد خان

عمران خان عوام کو گھیراؤ جلاؤ پر اکسا رہے ہیں،علی زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) عمران خان نے ماضی میں جن سیاسی جماعتوں کو اتحادی بنایا تھا ان کے لیڈروں کوگالیاں دے کر بھگا بھی دیا گیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ اوورسیز کے صدر علی زاہد خان نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سمیت دیگر شہرو ں میں امن و امان خراب کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔


وہ دفعہ144 کی کھلے عام دھجیاں اڑا کر عوام کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزارت خزانہ،منصوبہ بندی اور داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا اور اگر کوئی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے تو پھر ریاست کارروائی کرے گی۔علی زاہد خان نے کہاہے کہ عمران خان اور اس کے حواری خود قانون اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کررہے اور نہ دوسرں کو کرنے دے رہے ہیں یہ وقت ملک میں فسادات برپا کرنے کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کو منہ توڑجواب دینے کا ہے ۔