تیسرے روز بھی ہڑتال، میو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کا سینئرز پر ڈنڈوں سے حملہ، تصادم،2زخمی
لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )میو ہسپتا ل سے محکمہ صحت کے حکم پر نکا لے گئے وائے ڈی ائے کے صدر نے ہسپتا ل بند کروانے کے لئے سینئر ڈا کٹروں پر بھی ہڑتا ل کیلئے دبا ؤ ڈالا اور انہیں آؤٹ ڈور سے نکا لنے کے لئے ڈ نڈوں کے ساتھ ڈا کٹروں پر حملہ کیا جس کو رو کنے کے لئے وائی ڈی ائے کا دوسرا شعیب نیا زی گروپ سامنے آگیا اور انہو ں نے مریض دشمنی پر شہریا ر نیا زی گرو پ کو منع کیا جس پر دونو ں گرپو ں میں تصادم ہو گیا ۔ دونو ں گرپو ں نے ڈ نڈوں سے وار کئے جس سے دونو ں گرپو ں کے صدورزخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں ہڑتال سے تیسرے روزبھی علاج معالجہ معطل رہا مریض در بدر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ڈاکٹر شہریار نیازی اور ڈاکٹر مظہر رفیق کی پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ سے برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہے گی۔ڈاکٹرشہریارنیازی نے الزام عائدکیاہے کہ ان کے مدمقابل ڈاکٹرشعیب نیازی نے ان پرچھری سے حملہ کرکے زخمی کیا،دوسری جانب شعیب نیازی گروپ نے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ایساکوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔