صفائی کے ناقص انتظامات،چڑیا گھر کینٹین کو 12ہزار روپے جرمانہ

صفائی کے ناقص انتظامات،چڑیا گھر کینٹین کو 12ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے محکمہ فوڈ نے چڑیا گھر کی کینٹین کو 12ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔ داتا گنج بخش ٹاؤن کے فوڈ سیفٹی آفیسر ثمر گوندل نے صفائی کے ناقص انتظامات اور گندے پانی میں برتن دھونے پر چڑیا گھر کی کنٹین کو 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا اور 3 روز میں صفائی سمیت دیگر معاملات درست کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کے فوڈ سیفٹی آفیسر ثمر گوندل نے لاہور چڑیا گھر میں قائم کنٹین پر کارروائی کی۔ اس کنٹین پر شہریوں کو گندے پانی سے برتن دھو کر اشیاء پیش کی جارہی تھیں۔

، برتن دھونے کی جگہ بھی نامناسب تھی جب کہ کنٹین میں فروخت کرنے کیلئے رکھی گئی اشیاء پر تاریخ زائدالمیعاد بھی درج نہیں پائی گئی۔انتظامیہ کے مطابق کنٹین مالکان کو 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ انہیں تین روزکی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی اصلاح کرسکیں۔