پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے،90گرانفروش گرفتار کر لئے

پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے،90گرانفروش گرفتار کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے660مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر21دکانداروں کے چالان کیے جبکہ20,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر90افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے20افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔

اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔