عمران خان نے الزامات کی سیاست کے ریکارڈ توڑ دیے،آزاد تبسم

عمران خان نے الزامات کی سیاست کے ریکارڈ توڑ دیے،آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ، شیخ رشید سے ملاقا ت کے بعد عمران خان عجیب بیانات دیتے ہیں ،شیخ رشید اور عمران خان ہمیشہ آمروں کے ساتھی رہے ہیں ان دونوں کو جمہوریت پسند نہیں ہے۔
اس لئے وہ جمہوریت کے خلافسازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،پارٹی رہنماؤں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان ،شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیوں کہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو،یہ تینوں تو آمریت پر یقین رکھتے ہیں ان کاجمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ،شیخ رشید کے پاس ٹانگے کی سواریاں نہیں ہیں