حکومت کے ترقی کے دعوے ٹاک شوز تک محدود ہیں،ذوالفقار پپن
لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار علی پپن نے کہا ہے کہ اہل اقتدار کی طرف سے ملکی ترقی اور خوشحالی ان کے اخباری بیانات اور میڈیا ہاؤسز میں ٹاک شو تک محدود ہے ،زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ پاکستان ہر لحاظ سے تنزلی کی طرف گامزن ہے ، قومی المیہ ہے کہ حکمران تنزلی کی اس رفتار کو ترقی اور خوشحالی کی رفتار گردانتے ہوئے قوم کو بے قوف بنا رہے ہیں ، راولپنڈی میں رہائشی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے معصوم بچے کی قاتل پنجاب حکومت ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، اس امر کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اور پارٹی آفس میں 2 نومبر کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے دھرنے میں یوتھ ونگ کی شمولیت کے حوالے سے میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ،چوہدری ذوالفقار علی پپن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ملکی انتظامات کی طرف توجہ دینے کی بجائے عوامی احتجاج میں کھلے عام تقاریر میں جگ ہنسائی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،آئین کی کھلم کھلا خلاف کے مرتکب ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف آج کل اپنی پارٹی کے سیاسی جلسوں میں " درانی جٹھانی " والی لڑئی لڑ رہے ہیں کسی بھی اسلامی جمہوری ملک کے وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ملکی انتظامات سے رو گردانی کرکے مخالفت برائے مخالفت کی سیاست پر اتر آئیگی ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دن سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر حکومت اپوزیشن کے کارکنان کے ساتھ جو سلوک کررہی ہے ۔