کوئی مائی کا لال ناموس رسالت ایکٹ ختم نہیں کر سکتا،مولانا عزیز الرحمن
لاہور(خبر نگا ر خصوصی)ختم نبوت کانفرنس کی مجلس منتطمہ کمیٹی کا اجلاس عالمی مجلس تحفط ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیزالرحمن جالندھری کی زیر صدارت ہواجس میں مولانا اللہ وسا یا ، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا غلام مصطفی ،مولانا قاضی احسان احمد،مولانا محمداسحاق ساقی ،مولانا فقیراللہ اختر،مولانا عبدالحکیم نعمانی،مولانامحمدطیب فارقی ،مولانا عبدالرشیدغازی، مولانا غلام رسول دین پوری ، مولانا محمدقاسم رحمانی ، مولانا محمدعلی صدیقی،مولانا محمد احمدبہاولپوری،مولانا وسیم اسلم سمیت علماء کرام نے شر کت کی۔اجلاس میں کانفرنس کے تمام انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہاکہ شمع ختم نبوت کے پروانوں نے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کر کے اسلام دشمن قوتوں،قادیانیوں اور قادیانی نوازوں کو پیغام دیا ہے کہ کو ئی مائی کا لال ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کو ختم نہیں کرسکتا اورزندگی کی آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ کرتے رہیں گے۔علماء کرام نے کہا کہ اس عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر سب سے پہلے ہم اپنے اللہ کے حضور شکرگزار ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو توفیق دی کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم تما م مکاتب فکر کے علماء کرام،شیوخ حدیث،دینی ومذہبی قائدین ،مدعوین ،مندوبین اورعوام الناس کے مشکو ر ہیں کہ جنہوں نے آقانامدار ﷺ کے ساتھ والہانہ عشق ومحبت رکھتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی۔