عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے،رانا تنویر حسین
فیروزوالہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ دھرنے سے حکومت نہیں گرائی جا سکتی عمران خان کو عوام نے ہر سطح پر مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان اپنی مسلسل نا کامیوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے 02نو مبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا جمہوریت کی فتح ہو گی دھرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین ، ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول مسلم لیگی راہنما ، رانا عتیق انور اور ارکان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترقی و امن اور استحکام چاہتے ہیں انہیں اس طرح کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں۔پاکستان کی ترقی کے لیے امن ، خود اعتمادی اور سیاسی استحکام نہ گزیر ہے ۔ کامیابیوں اور منزل کے حصول کیلیے خود پر اعتماد اور مثبت سوچ کا ہونا ضروری ہے۔ آج کا پاکستان بہت بہتر ہے منفی سوچ کو بدل کر آگے بڑھنا ہوگا۔