عدالتی حکم عدولی، تھانہ ہر بنس پورہ کے 14اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی، تھانہ ہر بنس پورہ کے 14اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایک ہی تھانے کے 14اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قتل کے مختلف کیس زیرسماعت ہیں۔ عدالت نے ہربنس پورہ تھانے کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو طلبی کے سمن جاری کئے لیکن کوئی اہلکار پیش نہ ہوا، عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر تھانہ ہربنس پورہ کے 14اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں جبکہ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ قتل کیس کے گواہوں کو گرفتار کرکے عدالت میں 4 نومبر کو پیش کرے،اس کے ساتھ ساتھ فاضل جج نے سی سی پی او لاہورکو مراسلہ بھجوایا کہ وہ پولیس اہلکاروں کو پابند کریں کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کویقینی بنائیں تاکہ التوا میں پڑے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔