صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شما لی چھاؤنی میں آ راے با زار کے رہائشی نا صر سعیدکے گھر سے چور 5لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے ۔مصطفی ٹا ؤ ن میں شبیر کے گھر سے دوڈاکو ڈیڑھ لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ شالیمار میں فیض رسو ل کے گھر سے4ڈاکو ؤ ں چار لاکھ اور ستوکتلہ میں انو ار کے گھر سے دوڈاکو4لا کھ کی نقد ی لوٹ کر فرار ہو گئے اور سبزہ زار میں اعجاز اور اسکی فیملی سے پانچ لاکھ ،وحدت کالونی میں عرفان اور اسکی فیملی سے چار لاکھ،لٹن روڈ میں زاہد سے 95ہزار،مزنگ میں شاہد اور اسکی فیملی سے 70ہزار،کاہنہ میں نوید سے 12ہزار،مناواں میں فیضان سے 8ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے مصطفی آباد میں اعجاز،اچھرہ میں تسکین کی گاڑیاں اور ملت پارک میں علیم،جوہرٹاؤن میں خالد،گرین ٹاؤن میں عابد،شمالی چھاؤنی میں طاہر،فیکٹری ایریا میں منیر،غالب مارکیٹ میں احمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-