مریدکے فیروزوالہ ، ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے :مزاحمت پر تشدد

مریدکے فیروزوالہ ، ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے :مزاحمت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مریدکے،فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر باپ بیٹے کو تشدد کو نشانہ بنایا ور فرار ہو گئے۔ مسلح ڈاکو نے رقم نہ نکلنے پر سینئر صحافی کے پندرہ سالہ بیٹے کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا جبکہ گھرکے دروازے پر کھڑی خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی گلیوں میں ڈاکوؤں نے اپنی کارروائیاں تیزکر دی ہیں اور دن دیہاڑے شہریوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر انہیں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کرنا شروع کر دیا ہے۔ شام سات بجے کے قریب مسلح ڈاکو نے محلہ احمد پورہ میں سینئر صحافی اور پریس کلب کے صدر سید سجاد الحسن شیرازی کے پندرہ سالہ بیٹے احسن کو گن پوائنٹ پر لے کرجامہ تلاشی لی اور زیادہ رقم نہ نکلنے پر پستول کے بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا اور آنکھیں بند کرکے بھاگ جانے کر حکم دے دیا۔ دوسری واردات میں موٹر سائیکل دو نوجوان ڈاکوؤں نے محلہ نور پار کے علاقہ میں گھر کے دروازے پر کھڑی خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں اور فرار ہو گئے۔ دیگر شہریوں کی طرف سے بھی موبائل فون اور نقدی چھیننے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سگیاں پل کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ ان سے نقدی ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے رمضان اور اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی اور زیورات چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے حیدر علی اور شہزاد وغیرہ کو بھی روک کر لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے عارف اور اس کے بیٹے کو روک کر لوٹ لیا ان سے ایک لاکھ روپے رقم موبائل فون چھین کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -