سمن آبا د ، 14سالہ گھر یلو ملازمہ پرا سرا ر طور پر ہلا ک ہوگئی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سمن آبا د کے علاقہ میں2ہزا رو پے ما ہا نہ تنخواہ لینے والی 14سالہ گھر یلو ملازمہ پرا سرا ر طور پر ہلا ک ہو گئی ۔ پو لیس نے لا ش پو سٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اوکا ڑہ کے ر ہا ئشی محنت کش محمد اسلم کی بیٹی زینت غر بت کے باعث تعلیم حا صل نہ کر سکی اور والد نے لا ہور سمن آبا دکے علاقہ 166بی بلا ک کے ر ہا ئشی خرم شہزاد نا می شخص کے پا س 2ہزا ر رو پے ما ہانہ تنخواہ پر گھر یلو کا م کا ج کے لئے ملازمہ ر کھوادیا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز زینت کی ا چا نک طبیعت خرا ب ہو ئی جس پر اس کو گنگا را م ہسپتا ل طبی امدا د کے لئے لیجا یا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ورثا کو اوکاڑہ اطلا ع دے دی ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ زینت کے ساتھ اسکے ما لک اچھا سلو ک نہیں ر کھتے اورا کا م زیا دہ کرو اتے تھے جس ۔ زینت خر م شہزاد کے گھر عرصہ 3ما ہ سے کا م کر ر ہی تھی ۔