64افسران اور اہلکاروں کوانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیاگیا

64افسران اور اہلکاروں کوانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے بعد انکی بنائی گئی ٹیم کو بھی سی آئی اے سے نکال دیا گیا۔ قائم مقام ایس پی نے 64 افسران اور اہلکاروں کو ناقص کارکردگی پرسی آئی اے سے نکال کر انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا۔۔ذرائع کے مطابق سابق ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی جانب سے بنائی گئی سی آئی اے کی ٹیم کو قائم مقام ایس پی راجہ بشارت نے سی آئی اے سے ہٹا دیا جس کے بعد افسران نے ان اہلکاروں اور افسران کا تبادلہ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں کر دیا گیا ہے۔سی آئی اے سے نکالے جانے والے انسپکٹرز میں رانا حسیب انجم، امتیاز شاہ، محمد فیاض اور رئیس خان سمیت سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان افسران اور اہلکاروں کو ناقص کارکردگی کی بنا پر نکالا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -