تحریک انصاف کے مظاہروں کی فوٹیج ڈی آئی جی آپریشنزکو بھجوادی گئی

تحریک انصاف کے مظاہروں کی فوٹیج ڈی آئی جی آپریشنزکو بھجوادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) ڈویژنل پولیس نے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی فوٹیج ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھجوادی ہے، سکیورٹی برانچ نے ڈویژنل ایس پیز کو مظاہرین کی وڈیوز بنانے کا کہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو ایس پی سول لائنز کی جانب سے مغلپورہ اور مزنگ، ایس پی سٹی کی جانب سے داتا دربار، ایس پی اقبال ٹاؤن کی جانب سے سمن آباد اور ایس پی کینٹ کی جانب سے لالک جان چوک میں ہونے والے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھجوائی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد حراست میں لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -