طالبات کی وین دھرنے میں شرکت کے شبہ میں تھانے میں بند کردی گئی

طالبات کی وین دھرنے میں شرکت کے شبہ میں تھانے میں بند کردی گئی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )گارڈن ٹاؤن پولیس کی پھرتیاں ،طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبہ میں تھانے میں بند کرا دیا ، وین میں 10سے زائد طالبات موجود تھیں جو کالج سے واپس گھر جا رہی تھیں جنہیں بعد ازاں تصدیق کے بعد رہا کر دیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گارڈن ٹاون کے قریب طالبات سے بھری وین کو روکا اور دھرنے میں شرکت کے شبہ میں گارڈن ٹاؤن راجہ مارکیٹ چوکی میں بند کرا دیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبات نے کالج یونیفارم نہیں پہن رکھا تھا اور سادہ کپڑوں میں تھیں جس پر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور دھرنے میں شرکت کے شبہ میں تھانے لے گئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ طالبات کس کالج میں زیر تعلیم تھیں جنہیں بعد ازاں تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا ۔ پو لیس نے واقعہ کی تر ید کردی ۔

مزید : علاقائی