جڑانوالہ :نامعلوم افراد نے گدھوں کی کھالیں اتار کرمردہ گوشت کھیتوں میں پھینک دیا

جڑانوالہ :نامعلوم افراد نے گدھوں کی کھالیں اتار کرمردہ گوشت کھیتوں میں پھینک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جڑانوالہ (نامہ نگار)نامعلوم افراد نے گدھوں کی کھالیں اتار کرمردہ گوشت کھیتوں میں پھینک دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقہ 193ر۔ب شریں والا میں نامعلوم افراد نے گدھوں کی کھالیں اتار کر مردہ گوشت کھیتوں میں پھینک دیا جس سے عوام میں غم و غصہ کی لہر پیدا ہو گئی ۔ اطلاع پر ویٹرنری ڈاکٹر سہیل ندیم نے 18من کے قریب گوشت کو قبضہ میں لے کر تلف کر دیا اور کارروائی کے لیے تھانہ کھرڑیانوالہ کے لیے درخواست گزاری تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -