ڈیفنس ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خانساماں کو قتل کردیا

ڈیفنس ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خانساماں کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈ یفنس سی کے علاقہ میں30سالہ خانساماں کو نا معلوم افرا د نے گھر کی د ہلیز پرفا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے نا معلوم افرا د کے خلا ف قتل کی د فعات کے تحت مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ضلع جھنگ کا ر ہا ئشی 30سالہ زاہد اقبا ل لا ہور میں ڈ یفنس سی کی حدود میں مقیم اسد بحا ر ی کے گھر خا نساما ں تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز زاہد اقبا ل گھر سے با ہر فون سن ر ہا تھا کہ نامعلوم افرا د نے اسے فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ اید ھی ایمبو لنس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے اس کی مو ت کی تصدیق کردی ۔ پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ا س حوالے سے سب انسپکٹر محمد افضل کا کہنا ہے کہ ڈ کیتی مزا حمت نہیں ہے مقتو ل کے پاس اسکا موبا ئل فون اور نقد ی موجود ہے۔ د یرینہ د شمنی کا شاخسانہ ہ ،مقتو ل کے ورثا کو اطلا ع دے دی گئی ہے ان کے آنے پر اصل حقا ئق واضح ہو نگے۔

مزید :

علاقائی -