شیخوپورہ:دیرینہ عداوت پر فائرنگ سے نوجوان قتل
شیخوپورہ، فیروزوالہ (بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے ( کالا شاہ کاکو) کے قریب سابقہ عداوت کی بناء پر کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر قتل کر ڈالا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی محمد رمضان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شامکے سے شاہدرہ آ رہا تھا کہ مخالف افراد کار پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے اس دیکھتے ہی اس کے اوپر کار چڑھا دی اور ہلاک کر ڈالا۔ فیروزوالہ پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی اس ضمن میں پولیس نے محسن رضا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں مچھلیاں پکڑنے کے تنازعہ پر تین سگے بھائیوں نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے ایک نوجوان رفاقت علی کھر ل کو ہلاک کر دیا ملزمان فرار ہو گئے ۔
فیروزوالہ پولیس نے اس ضمن میں عبدالشکور سمیت چار افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔