سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن ، 27 مشکوک افراد کوگرفتارکرلیاگیا
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 27 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے برکی ، مناواں ، باٹا پور اور دیگر سرحدی علاقوں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 3افراد کو اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور 24مشکوک افراد کو نامکمل شناختی دستاویزات رکھنے پر حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔